قومی انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا جس میں اسلام آباد،،کراچی وائٹس،،کوئٹہ،، فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، لاڑکانہ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںاسلام آباد نے راولپنڈی کو چار وکٹوں سے شکست دی، اسلام آباد نے ٹاس جیت کرراولپنڈی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی نے 38 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، حیدر علی نے سات چوکوں کی مدد سے 72، زید خان نے تین چوکوں کی مدد سے 46 اور محمد اجمل نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23 رنزبنائے، محمد موسی نے 40 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،حسن عابد نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 62، روحیل نذیر نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 55 اور عرفان خان نے دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے جبکہ ہارون واحد ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، شیراز خان نے 20 رنزاور مبشر خان نے 43 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میںکراچی وائٹس نے فاٹا کو 31 رنز سے ہرا دیا، فاٹا نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کراچی وائٹس نے 38 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، صائم ایوب نے پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، وطن دوست نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 58 اور محمد عثمان نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، محمد وسیم نے 45 اور حسنین حسین نے 61 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں فاٹا کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی اور 38 اوور ز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، جنید احمد نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 63، محمد آفتاب عالم نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 55 اور محمد وسیم نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے، شعیب احمد نے 42 رنز دے کر تین اور محمد مکی نے 47 رنز دے کر دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔

نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میںکوئٹہ نے لاہور وائٹس کو 80 رنز سے شکست دی، کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ کی ٹیم 45.3اوورز میں 177 رنز پر آئوٹ ہوگئی، جنید خان نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز، محمد ابراہیم نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، ہاشم ابراہیم نے 33 رنز دے کر چار اور سید فریدون محمود نے 23 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف پور ا نہ کرسکی اور 25.5 اوورز میں 97 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

حسن ڈار نے تین چوکوں کی مدد سے 18 رنزبنائے، جنید خان نے 30 رنز دے کر پانچ اور حسین احمد نے 30 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میںفیصل آباد نے آزاد جموں و کشمیر کو 151 رنز سے ہرا دیا۔ فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فیصل آباد نے 45 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، محمد اویس ظفر نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 ، محمد عرفان خان نے چھ چوکوں کی مدد سے 43، زوہیب امانت نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 45 اور سیف علی نے دو چوکوں کی مدد سے 33 رنزبنائے، اسامہ فضل نے 42 رنز دے کر تین کھلاڑی جبکہ قاضی ارقبان نے 18 رنز اور عاقب لیاقت نے 58 رنز دے کر دو، دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔

آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی اور 34.2 اوورز میں 125 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی, زوہیب بخاری نے چھ چوکوں کی مدد سے 37 رنزبنائے، محمد بلال جاوید نے 17 رنز بنا کرچار وکٹیں حاصل کیں، گروپ بی کے کراچی میں کھیلے گئے میچوں میںایبٹ آباد نے کراچی بلیو کو 89 رنز ،،پشاور نے لاہور بلیو کو 43 رنز، سیالکوٹ نے ملتان کو 8 رنز سے جبکہ لاڑکانہ نے بہاولپور کو 78 رنز سے شکست دے کر اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

تعارف: newseditor