وہاب ریاض کو کیریبین لیگ کھیلنے کیلئے این او سی نہ ملا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کیریبین لیگ کے لئے این او سی جاری نہیں کیا ہے جبکہ شعیب ملک،محمد عرفان ،عما د وسیم ،اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سال ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اس لئے دوسرے ٹورنامنٹ کےلئے انہیں شرکت کے لئے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو مڈل سیکس کائونٹی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہے لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کی اہمیت کے پیش نظر انہیں بھی این اوسی جاری نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ جنید خان کو بھی ہوم سیریز سے قبل اپنی فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کی نئی پالیسی کے تحت ایک سال میں ایک کھلاڑی دو ٹی 20لیگز کھیل سکتا ہے۔ اس میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے۔ یہ پالیسی سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کے لئے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض چوںکہ پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اس لئے بورڈ نے انہیں خصوصی اجازت دینے کے لئے مکی آرتھر سے مشاورت کی تھی مکی آرتھر نے بھی بورڈ کو یہی رائے دی ہے کہ وہاب ریاض کو این او سی جاری کردیا جائے۔ٹورنامنٹ میں شریک ایک کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو این او سی درکار نہیں ہے کیوں کہ وہ ریٹائر کھلاڑی ہیں۔

تعارف: newseditor