دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلوبل کرکٹ اسٹریٹجی پر تفصیلی بریفنگ دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی یکم جنوری سے گلوبل کرکٹ اسٹریٹجی متعارف کرا رہا ہے جس کا مقصد تمام ممالک کے لیئے یکساں مواقع فراہم کرنا، ٹیسٹ کرکٹ کو بچانا، ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بھرمار پر کنٹرول کرنا اور براڈ کاسٹ رائٹس کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔آئی سی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر آئی سی سی این ہیگنز اور ہیڈ آف میڈیا رائٹس براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل آرتی دباس نے بھارتی بورڈ کے بعد اب پی سی بی حکام کو مکمل بریفنگ دی ہے۔آئی سی سی، گلوبل کرکٹ اسٹر یٹجی پر گزشتہ ڈیڑھ برس سے کام کر رہی ہے۔اس سلسلے میں دنیا ئے کرکٹ کے بورڈز کوتفصیلی بریفنگ دینے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس نئی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔