اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن زیراہتمام اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ  کل  اتوار سے روور فٹ بال گرائونڈ جی نائن تھری ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح مہران فٹ بال کلب کے سرپرست محمد نصیب خان کریں گے ۔اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ بلتستان کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!