ایچ ٹی پی اے کے وفد کی پاکستان ٹینس اسٹار یاسر خان کے ہمراہ انجینیئر ساجد بھٹو سے ملاقات

حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ )حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (ایچ ٹی پی اے) کے وفد نے پاکستان نمبر 2 ٹینس اسٹار و ڈیوس کپر یاسر خان کے ہمراہ سکریٹری حیدرآباد جیمخانہانجینیئر ساجد بھٹو سے ملاقات کی.وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر حیدر انصاری,سینیئر نائب صدر و کنوینیئر اسپورٹس جیمخانہ ڈاکٹر زوالفقار یوسفانی, نائب صدر قمر حبیب, خازن انس یوسفزئی,سیکریٹری سعد بلوچ اور میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ شامل تھے.اس موقع پر انجینیئر ساجد بھٹو نے ایچ ٹی پی اے کی جانب سے مختلف ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے لیئے لگائے گئے کوچنگ کیمپ اور اس میں یاسر خان کی بطور ہیڈ کوچ شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے حیدرآباد ڈویژن میں فروغ ٹینس کے لیئے سنگ میل قرار دیا.انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے کوچنگ پروگرامز اور ٹورنامینٹس کے لیئے ہم آئندہ بھی بھرپور تعاون کرینگے.

اس موقع پر حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعد بلوچ نے حیدرآباد جیمخانہ کے اشتراک سے جاری فری ٹینس کوچنگ کمیپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا.بعد ازاں یاسر خان نے میڈیا سیکریٹری پرویز شیخ سے گفتگو میں بتایا کہ میں پاکستان بھر میں گراس روٹ لیول سے پلیئرز کو کوچنگ فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہوں اور میرا حیدرآباد آنے کا مقصد اس سلسلے کو مذید آگے بڑھانا ہے.انکا کہنا تھا کہ میں حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن و حیدرآباد جیمخانہ کے آفیشلز کی مہمان نوازی اور ٹینس سے لگائو سے بیحد متاثر ہوا ہوں اور اچھی یادیں لے کر واپس جائونگا. قبل ازیں یاسر خان نے کیمپ کے دوسرے روز صبح و شام کے سیشنز میں کیمپ میں شریک 11 سے 22 سال تک کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ و کوچنگ فراہم کی اور پریکٹس میچز کا بھی انعقاد کیا.

error: Content is protected !!