ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ ،پاکستان سیمی فائنل میں داخل


ینگون ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کلب واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، واپڈا نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب تورے ایروز کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی۔میانمار میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کلب تورے ایروز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستانی کلب واپڈا نے پہلے سیٹ میں جاپانی کلب کو 25-21 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد اگلے دو سیٹس میں جاپانی کلب کا پلڑا رہا اور اس نے واپڈا کو 25-16 اور 25-23 سے زیر کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی، چوتھے سیٹ میں پاکستانی کلب نے جاپانی کلب کو 31-29 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سیٹس سے برابر کر دیا، آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں واپڈا نے جاپانی کلب کو 22-20 سے ہرا کر 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

تعارف: newseditor