اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینار اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفیٹننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد ڈاکٹر وقار احمد، محمد اعظم ڈار ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کے علاوہ مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار، کوچز اور کھلاڑیوں کی کیثر تعداد بھی موجود تھی سیمیناز میں ملک بھر سے 150 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز، ٹیم منیجر، کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز شرکت کر رہے ہیں، سیمیناز کا مقصد کھلاڑیوں و کوچز اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور انہیں انکے استعمال سے اجتناب کی ترغیب دینا ہے، سیمینار کے ذریعے کھلاڑیوں کو نیوٹریشن، ڈوپنگ اور ڈرگر کے نقصات کے علاوہ جنسی طور پر ہراساں کرنے جیسے معاملات کے حوالے سے بھی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں،سیمیناز کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔