ریجنل انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ،راولپنڈی کے 4 میچ بارش کی نذر


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ریجن انڈر19-کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں جڑواں شہروں میں کھیلے جانے والے چاروں میچ بارش کی نذر ہوگئے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث قومی ریجن انڈر19-کرکٹ ٹورنامنٹ کے لاہور وائٹس بمقابلہ راولپنڈی، کراچی وائٹس بمقابلہ آزاد جموں و کشمیر،کوئٹہ ریجن بمقابلہ ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن بمقابلہ فاٹا ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچز نہیں کھیلے جا سکے۔ پی سی بی قومی ریجن انڈر19-کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچوں میں ایبٹ آباد ریجن نے بہاولپور کو 4 وکٹوں سے، پشاور ریجن نے حیدرآباد کو 113 رنز،کراچی بلیو نے ملتان ریجن کو 6 وکٹوں اور لاہور بلیوز نے لاڑکانہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

error: Content is protected !!