فاسٹ بائولر جسپریت بمرا فٹنس مسائل کا شکار

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کوہلی الیون کیلئے مزید بری خبر آ گئی، فاسٹ بائولر بمرا کی انجری مسائل کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے، بمرا آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور سلیکٹرز نے فٹنس مسائل کے باوجود انہیں انگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن وہ تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

تعارف: newseditor