اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو ہرا دیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ): اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ایلیٹ کلب نے کارواں کلب کو 4-2 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، اس موقع پر اسلام آباداولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری مہمان خصوصی تھے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر گول کے برابر رہیں

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں کو پانچ ، پانچ پنلٹی ککس دی گئی ، پنلٹی ککس پر ایلیٹ کلب کے حسیب، فہد، دانش، کامران نے جبکہ کارواں کی جانب سے اعتزاز اور جہانگیر نے ایک، ایک گول کیا، ریفریز کے فرائض چمن خان، شمنون اور علی نواز نے انجام دیئے


میڈیا کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سی ڈی اے، اسلام آباد، ایجوکیشن، مہران، ینگسٹرز، یوتھ پاور، کرن، پونا کلب، ذیشان، روور، پاک سپورٹنگ، حیدری، ماڈل ٹاﺅن، قائداعظم، ایلیٹ ، کارواں، اکبر، بولان، القائم، راوی ، غوری، سوہان، ہما، گنگال، یونائیٹڈ، جی ایٹ یونائیٹڈ، بلتستان، اے جے کے اور بہارہ کہو کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم پر فیفا رولز کے مطابق کھیلا جا رہا ہے،،ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی

تعارف: newseditor