ابھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں،نجم سیٹھی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے گیند عمران خان کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا، نیا چیئرمین مقرر کرنا، پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے لیکن ابھی میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تعارف: newseditor