ماں بننے سے پہلے ثانیہ کی ٹینس کورٹ میں واپسی،،ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹرر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ماں بننے سے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آگئیں ، وہ اپنی بہن انعم مرزا کے مدمقابل ایکشن میں نظر آئیں۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بہنیں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا کہ ’’ جلد ماں بننے جا رہی ثانیہ سے کچھ گیند ہٹ کروا رہی ہوں‘‘۔ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا بھی نیٹ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ثانیہ مرزا کے مداحوں نے حمل کی حالت میں ان کی ٹینس کورٹ میں واپسی کو خوب سراہا اور کہا کہ اس حالت میں بھی ثانیہ نے کھیل سے اپنی جنونی لگن کا ثبوت دیا ہے ۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے۔

error: Content is protected !!