احسن اقبال کا ملک بھر میں دو سو پچاس منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان

 

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے ملک بھر میں دو سو پچاس منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان آبادی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اگر ہم ان کو باصلاحیت بنائیںگے تو وہ ملک کا مستقبل روشن بنائیں گے۔

error: Content is protected !!