ایشیا کپ،بھارت کیخلاف میچ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں،سرفراز

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔کے ڈی اے کی دعوت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گلشن اقبال میں کے ڈی اے ماڈل اسکول میں جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی بھی موجود تھے، پروگرام میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے دعوت نامے کا علم نہیں۔ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor