اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا ہے ۔
Honour to be invited at the oath ceremony of PM Imran Khan.. on 18th we should all take oath to be the change for a new Pakistan..
— Ramiz Raja (@iramizraja) August 10, 2018
عالمی کپ 1992میں عمران خان کی کپتانی میں فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 18 اگست کوہم سب کو یہ حلف لینا چاہیے کہ ہم نئے پاکستان کے لیے خود کو تبدیل کریں۔