نجم سیٹھی کا 18اگست کو استعفیٰ دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے اسی وقت وہ بطور چیئرمین پی سی بی استفعیٰ دیدیں گے اور اپنے استعفے کیساتھ کرکٹ کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر عمران خان انکی کارکردگی سے مطمئن ہو کر دوبارہ چیئرمین شپ برقرار رکھنے کی پیش کش کریں گے تو وہ اسے قبول کر لیں گے ۔

تعارف: newseditor