ملائیشیا اور یو اے ای انڈر23 میچ میں کھلاڑی لڑ پڑے،ویڈیو دیکھیں

شاہ عالم(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا اور عرب امارات کی انڈر 23 فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ دشمنی میں بدل گیا ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دوران میچ جھگڑا کیا، جس کی وجہ سے گرائونڈ اکھاڑہ بن گیا ۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی اور مداح اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔ملائیشیا کے شہر شاہ عالم میں عرب امارات اور ملائیشیا کی انڈر 23فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے دوران بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔میچ کے دوران 2مخالف کھلاڑیوں کے درمیان تکرار اس قدر بڑھی کہ دونوں ٹیموں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد گراؤنڈ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

https://youtu.be/HrDdUOyVd_I?t=2

تعارف: newseditor