ایشین گیمز: پاکستانی ٹیمیں جکارتہ پہنچنا شروع

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستوں کی جکارتہ آمدکاآغازہوگیا ہے۔ قومی ہاکی، فٹبال اور والی بال کی ٹیمیں ہفتے کوایتھلیٹ ولیج پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ 18ایشین گیمز انڈونیشیاء کے دو شہروں جکارتہ اور پلمبنگ میں 18 اگست تا 2 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ ان گیمزمیں 45 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پاکستان 35 کھیلوں میں حصّہ لے گا قومی دستہ 256 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ جن میں 216 مرد اور 40 خواتین پلیئرزشامل ہیں مردوں میں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئیں گے ، جبکہ قومی خواتین پلیئرز 15 مقابلوں میں حصّہ لیں گی جن میں آرچری،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن، باکسنگ، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، اسکواش، سوئمنگ،ٹیبل ٹینس ، تائیکو انڈو، ٹینس،ووشو،برج اورسافٹ ٹینس شامل ہیں۔

تعارف: newseditor