یوم آزادی،راولپنڈی میں آرچری چیمپئن شپ منعقد کی جائیگی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تعلیم اورکھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون اورراولپنڈی ڈویژن آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آرچری چیمپیئن شپ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی یں منعقدہوگی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے بتایاکہ آرچری چیمپیئن میں 18میٹر شوٹنگ رینج پر مرد، خواتین اور پیرا آرچرز کے مقابلے ہوں گے ، جن میں تمایاں کارکردگی کے حامل آرچرز کو میڈلز اورنقدانعامات سے نوازا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں میں راولپنڈی ڈویژن اوراسلام آباد سے تعلق رکھنے والے آرچرز حصہ لیں گے۔

تعارف: newseditor