کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل بنک اسنوکر ایونٹ میں محمد اعجاز نے شاندار اور حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر تین سیڈ بابر مسیح کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ نمبر 22 سیڈ محمد اعجاز لنچ بریک تک نمبر تین سیڈ بابر مسیح سے 6-2 کی شکست کا شکار تھے لیکن پھر مقابلے اچانک ڈرامائی تبدیلی آئی اور اگلے چھ چھ کے چھ فریم اعجاز نے 8-6 سے مقابلہ جیت کر پہلی بار قومی ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی صدر نیشنل بینک سعید احمد تھے، اس موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ، کوچیئرمین عالمگیر شیخ، ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعید احمد نے کہاکہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی میں پیش پیش رہا ہے او ر خاص طور پر اسنوکر کی ترقی کے لئے ہم نے سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے نہ صرف کھلاڑیوں کو ملازمت فراہم کی ہے بلکہ گذشتہ دس سالوں سے باقاعدہ گی سے ہر سال ٹورنامنٹ اسپانسر کرتے ہیں۔ سعید احمد نے محمد اعجاز کو ونر ٹرافی اور ایک لاکھ روپے رنرز اپ بابر مسیح نے کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے کی انعامی رقم دی۔نیشنل اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جانے والا بیسٹ آف ففٹین فائنل انتہائی سنسٓنی خیز رہا جس میں پہلی بار ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے محمد اعجاز نے نمبر تین سیڈ بابر مسیح کو حیران کن شکست دیکر بازی اپنے نام کی۔