لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب پاکستان کا 71واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا ئے گا، اس حوالے سے رنگا رنگ تقریب14اگست کو دن 11بجے پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈ کلچر (پلاک)نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی، چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی پرچم کشائی کریں گے، اس موقع پرقومی ترانہ ہوگا، ملی نغمے، ترانے،صوفی پرفارمنس، کلچرل پرفارمنس، ڈھول، ثقافتی رقص، فوک میوزک سمیت متعدد پروگرام پیش کئے جائیں گے،جشن آزادی اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے اہم تقاریر بھی ہوں گی،تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور سپورٹس سے وابستہ اہم شخصیات اور کھلاڑی شریک ہوں گے۔