شعیب ملک کے ٹی ٹونٹی میں 8ہزار رنز،ثانیہ کا ٹوئٹ

باربا ڈوس (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئےہیں۔ان کی اس کامیابی پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مبارکباد کا ٹوئٹ بھیجا ہے

ساتھ ہی انہوں نے شعیب کی حوصلہ افزائی کی ہے۔شعیب ملک نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز میں جاری کریبئن پریمیئر لیگ کے میچ میں ایمزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارباڈوس ٹرائی ڈینڈس کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا جس کے بعد اب ان کے 8034 رنز ہوگئے ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 95رنز ہے۔سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کے ساتھ سرفہرست ، برینڈن میک کولم 9188 رنز کے ساتھ دوسرےتاہم کیرون پولارڈ 8225 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تعارف: newseditor