بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کونیا کوچ مل گیا


ممبئی ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق بھارتی فاسٹ بائولر رامیش پووار قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، معاہدے کے تحت انہیں ابتدائی طور پر رواں برس ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ تک یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رامیش پووار جو کہ گزشتہ ایک ماہ سے عبوری بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے انہیں باضابطہ نومبر میں شیڈول ورلڈ کپ تک مستقل طور پر ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔وہ توشار کی جگہ ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے، توشار گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ رامیش کو 2 ٹیسٹ، 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

تعارف: newseditor