مختصر کیریئر میں 327تمغے جیتنے والی پاکستانی خاتون تیراک


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کرن خان پاکستان کی اولین خواتین تیراکوں میں سے ایک ہیں جو اب تک کئی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔پاکستان میں تیراکی کے شعبے میں اس وقت کئی خواتین ملک کا نام روشن کر رہی ہیں تاہم کرن خان نہایت منفرد اعزاز کی حامل ہیں جو کسی اور کھلاڑی کے پاس نہیں۔اپنے مختصر کیرئیر میں کرن کے جیتے جانے والے میڈلز کی تعداد 327 ہے جو نہایت منفرد اعزاز ہے۔کرن خان سنہ 2001 میں اس وقت پہلی بار توجہ کا مرکز بنیں جب 28 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے 7 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔وہ اس وقت ان کھیلوں میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ترین کھلاڑی تھیں۔کرن نے اپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو سنہ 2002 میں کیا۔ اس کے 5 سال بعد ایک اور اہم مقابلے میں انہوں نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔سنہ 2010 میں 31 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے نہایت منفرد تاریخ رقم کی جب انہوں نے انفرادی 12 اور ٹیم کے ساتھ 3 گولڈ میڈلز جیتے۔

error: Content is protected !!