کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو کپتان کی تبدیلی راس نہ آسکی، قائد فاف ڈوپلیسی انجری کے سبب وطن کیا لوٹے، ٹیم جیت کا فارمولا ہی بھول گئی۔ آخری دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد پروٹیز کو واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوم ٹیم کے دنیش چندی مل نے عمدہ اور ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔ البتہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اسپنر دھنن جایا کو دیا گیا۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کا خوش کن اختتام نہ کرسکی ۔ کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں اسے 3 وکٹ کی شکست ہوگئی۔ لو اسکورنگ میچ میں مہمان ٹیم 17 ویں اوور میں صرف 98 پر فارغ ہوگئی۔ وکٹ کیپر کوائنٹن ڈی کاک نے 20 رنز بنائے ۔ سنداکن نے 3 ، ڈی سلوا اور دھنن جایا نے 2،2 وکٹیں لیں، جوابی اننگز میں میزبان ٹیم نے بھی ابتدائی 2 وکٹیں 6 پر گنوادیں اور 99 کے معمولی ہدف تک پہنچتے ہوئے اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے دینش چندی مل نے نمایاں 36 رنز اسکور کئے ،ڈی سلوا نے 31 رنز کی اننگز کھیل کر ان کا ساتھ دیا۔ شناکا کا فتح میں