ایشین ٹیموں کو ہمیشہ انگلینڈ میں مشکل پیش آتی ہے،سرفراز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ دورئہ انگلینڈ پر خاموشی سے گئی تھی، مبصرین اسے کسی خاطر میں نہیں لارہے تھے۔ لیکن سرفراز احمد کی قیادت میں گرین کیپس نے پہلا ٹیسٹ جیت کر دھوم مچادی۔ سیریز ڈرا ہوئی اور ٹیم سرخرو واپس وطن لوٹی۔ اس کے برعکس ویرات کوہلی کی قیادت میں عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بھارتی ٹیم بڑے بڑے دعووں کے ساتھ انگلستان پہنچی، جہاں ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہار کر دوسروں ہی نہیں اپنوں کی بھی شدید تنقید کا نشانہ بنی ہوئی۔ اسے پانچ ٹیسٹ کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کے خسارے کا سامنا ہے۔ اس متعلق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ایشین ٹیموں کو ہمیشہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں مشکل پیش آتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے انگلش کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے بہتر تیاری کے ساتھ انگلینڈ کی سیریز کھیلی ۔ میں ہر گز نہیں کہتا کہ انگلینڈ کے مقابلے میں بھارت کمزور ٹیم ہے لیکن اپنی ٹیم کے بارے میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے انگلینڈ کی کنڈیشن سے

تعارف: newseditor