زونIVکے جملہ کلبس اپنے رجسٹریشن فارم 26اگست تک جمع کرادیں‘انتظار احمد


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIV کے صدر ، امتیاز احمد نے الحاق شدہ تمام کرکٹ کلبو ں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے کلب رجسٹریشن کے فارم مکمل کرکے 26اگست2018تک ان کے پاس جمع کرادیں۔ مقررہ تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا صدر کے سی سی اے زونIVنے الحاق شدہ کلبوں کو انڈر13اورانڈر14ٹیم کیلئے اوپن ٹرائیلز کا انعقاد لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27اور28اگست کو صبح 9بجے اوپن ٹرائیلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی مکمل کٹ اور اپنی اوریجنل تعلیمی اسناد اور 2تازہ فوٹو گراف کے ہمراہ گراؤنڈ پر سیکریٹری شمیم انور کو رپورٹ کریں۔

تعارف: newseditor