پی سی بی لیون ون کوچنگ کورس،معطل احمد شہزاد کی حیران کن شرکت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مصروفیت کی وجہ سے کوچنگ کورس سے معذرت کر لی لیکن پاکستان کے کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز نے پی سی بی لیول ون کورس میں شرکت کرکے اس بات کا اشارہ دے دیا کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعد کوچنگ کی طرف آنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کے کوچ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کرکٹرز کے لئے خصوصی کورس کا اہتما م کیا ہے۔یہ کورس قومی اکیڈمی لاہور میں ہفتے سے شروع ہوگیا۔کورس میں سب سے حیران کن شرکت معطل کرکٹر احمد شہزاد کی تھی جنہیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ممکنہ پابندی کا سامنا ہے۔اس وقت احمد معطل ہیں۔کورس میں سابق کپتانوں محمد یوسف، مصباح الحق،سلمان بٹ،محمد حفیظ،عمر گل، عثمان صلاح الدین،بابر اعظم اور امام الحق نے بھی شرکت کی۔کورس میں کھلاڑیوں کو کوچنگ کے بارے میں بتایا گیا اور کوچنگ کے بارے میں بتایا گیا۔

تعارف: newseditor