ویرات کوہلی کو خوشخبری

دبئی:(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے ابتدائی 10 بلوں بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 97 اور 103 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 937 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی ویرات کوہلی نے 200 رنز بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن لارڈز ٹیسٹ میں 23 اور 17 رنز بنانے کے بعد وہ دوبارہ دوسری پوزیشن پر آگئے۔کھلاڑیوں کی نئی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 15ویں نمبر پر ہیں۔

 

تعارف: newseditor