ایشین گیمز،ہینڈ بال میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)18ویں ایشین گیمز2018 میں جاری ہینڈ بال ایونت میں آج کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 28-27سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ 13اگست سے شروع ہونے والے ہیند بال کے ایونٹ میں پاکستان اب تک پانچ میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے جو اسے انڈنیشیا کے خلاف28-23سے حاصل ہوئی تھی کبکہ دیگر چار میچز میں پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کوریا سے47-16، دوسرا میچ جاپان سے38-15 ، اور تیسرا میچ چائینیز تائی پائی سے36-32، آج کے میچ میں پاکستان کو ہونے والی شکست اس ایونٹ میں پاکستان کی چوتھی شکست ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 29اگست کو ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گا۔

تعارف: newseditor