دھاون 66 سال بعد انگلینڈ میں سٹمپڈ ہونیوالے بھارتی بلے باز


نوٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ) 1952 میں انگلش سرزمین پر پنکج رائے سٹمپڈ آؤٹ ہونیوالے بھارتی بلے بازتھے.بھار ت کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھاو ن66سال بعد انگلش سرزمین پر سٹمپڈ آؤٹ ہونے والے پہلے بھارتی بیٹسمین بن گئے ۔ انہیں نوٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 24ویں اوور میں سپنر عادل رشید نے وکٹ کیپر جانی بیئر سٹو کی مدد سے ٹھکانے لگایا۔ یاد رہے کہ 1952 میں انگلش سرزمین پر پنکج رائے سٹمپڈ آؤٹ ہونے والے آخری بھارتی بیٹسمین تھے ۔ اس دلچسپ ریکارڈ کا کسی کو بھی فوری پتا نہیں چل سکا تاہم بعدازاں ایک کرکٹ ویب سائٹ نے ا س کی نشاندہی کی اور خبر میڈیا کی زینت بن گئی ۔

تعارف: newseditor