بارباڈوس (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بوم بوم شاید آفریدی کا بولنگ ایکشن کاپی کرلیا اور دو وکٹیں لے اڑے.تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے اسمتھ بولنگ کے میدان میں پاکستانی اسٹار کے انداز کی تقلید کرنے لگے.اسٹیون اسمتھ نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر بولنگ شروع کردی، بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے جہاں انھوں نے 63 رنز بنائے، وہیں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کی.
واضح رہے کہ ایک کامیاب بلے باز بننے سے قبل اسمتھ نے ایک لیگ اسپنر کے طور پر اپنا کیریر شروع کیا تھا.نئے ایکشن سے بولنگ کراکے اسٹیو اسمتھ کو دو وکٹیں ملی۔اسمتھ کو اس کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا. اپنے ایک بیان میں سابق آسٹریلیوی کپتان نے کہا کہ آفریدی بہترین بولر ہیں ان بولنگ ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔واضح رہے کہ بوم بوم کا شمار دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، جو اپنی تیز رفتار بلے بازی کے لیے مقبول تھے. انھوں نے اپنے ون ڈے کیریر میں 395 وکٹیںحاصل کیں.