عمران کے دوست ذاکر خان کی پی سی بی آمد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، وہ نجم سیٹھی کے دور میں اپنی پوسٹنگ کا انتظار ہی کرتے رہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے پر کام کر چکے ہیں ، جبکہ انہیں ڈھائی سال پہلے جونئیر کرکٹ ٹیم کے مینجر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔نجم سیٹھی کے دور میں انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ، وہ اپنی پوسٹنگ کا ہی انتظار کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق ذاکر خان کرکٹ کے معاملات پر پیٹرن عمران خان کو بریفنگ دیتے ہیں اور مستقبل کے اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔دوسری جانب چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی ہدایت پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اعزاز میں آج ہائی ٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

تعارف: newseditor