ٹائیسن فیوری ورلڈ چیمپئن وائلڈر ڈیونٹے سے فائٹ کیلئے تیار

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) برطانوی باکسر ٹائیسن فیوری کا امریکا کے ورلڈ چیمپئن ڈیونٹے وائلڈر کیخلاف ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کیلئے مقابلہ رواں برس نومبر یا دسمبر میں ہوگا۔ ان کے پروموٹر فرینک ورین نے بتایا کہ مقابلے کیلئے فریقین کے درمیان تمام شرائط پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اس وقت فائٹ کیلئے موزوں وینیو اور مجوزہ تاریخ کے حوالے پر کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ جوش وارنگٹن اور کارل فرامپٹن کے ساتھ بھی ایک میچ ہونا ہے جس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے لہٰذا تمام پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

تعارف: newseditor