یورپا فٹبال لیگ :اولمپیا نے برنلے کو ہرا دیا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں اولمپیا کی ٹیم نے برنلے کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ یورپا لیگ کے میچ میں اولمپیا نے برنلے کے خلاف 19 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔حریف ٹیم کو 33 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول کرنے کا موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر انہوں نے میچ برابر کر دیا۔اولمپیا کی ٹیم نے زبردست پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انہوں نے وقفے وقفے سے مزید دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر تین ایک سے فتح حاصل کی۔

تعارف: newseditor