لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائیٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کےمستعفی ہونے کے بعد سےچیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہونے کے چار ہفتوں کے اندر انتخابات کروانے ہوتے ہیں۔