یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان


نیویارک ( ) یوایس اوپن ٹیم کے منتظمین نے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ بار کے چیمپئن راجر فیڈرر کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہوسکتا ہے۔ لیکن اس سے قبل فیڈرر کو چوتھے سیڈ الیگزینڈر زیوریف ،ساتویں سیڈ مارین سلچ اور آسٹریلیا کے نک کرگیوس کا سامنا کرنا ہوگا۔ دفاعی چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال اپنی مہم کا آغاز ہم وطن ڈیوڈ فیرر کے خلاف کریں گے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے کا سامنا پہلے رائونڈ میں عالمی نمبر 455 آسٹریلین جیمز ڈک ورتھ سے ہوگا۔ خواتین سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز پہلا میچ پولینڈ کی میگڈا لینیٹ کے خلاف کھیلیں گی۔ ان کا بہن وینس سے سامنا تیسرے رائونڈ میں ممکن ہے۔ عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ابتدائی مرحلے میں ایسٹونیا کی کائیا کینیپی کا چیلنج درپیش ہوگا۔دوسری سیڈ کیرولین وزنیاکی کا اولین ٹکرائو آسٹریلین سمانتھا اسٹوسر سے ہوگا۔

error: Content is protected !!