فیصل آباد میں لاہور قلندرز کے ٹرائلز مکمل،17رکنی ٹیم منتخب

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلنددزنے فیصل آباد میں پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے دو روزہ ٹرائلز کے بعد سترہ رکنی ٹیم منتخب کرلی ۔ہفتے کوفیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دو روز جاری رہنے والے ٹرائلز میں قلندرز بننے کے ہزاروں خواہشمند کرکٹرز نے شرکت کی ۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز کا پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کھلاڑیوں کیلئے بہترین نرسری بن چکا ہے۔فیصل آباد میں قلنددز کے انتخاب کے بعد اب پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کا اگلامرحلہ گوجرانوالہ ہے جہاں پر دو روزہ ٹرائلز  آج سے شروع ہوں گے۔

تعارف: newseditor