ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ قومی ٹیم کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹاپ پاکستانی اسنوکر اسٹار محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال آئندہ ماہ قطر میں ہونے والے ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں ایونٹس19 سے 25 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق قطر میں ستمبر میں ہونے والے ایونٹس کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے قومی اخبار سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے قطر میں ہونے والے ایونٹس 19 سے 25 ستمبر تک کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستان کے محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال کو چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب حال ہی میں اختتام پذیر این بی پی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے بعد تازہ ترین رینکنگ کے تحت کیا گیا ہے۔ محمد آصف سمیت دیگر کھلاڑی عالمی اسنوکر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی دونوں ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تعارف: newseditor