سالہا سال سے فیڈریشنوں پر قابض عہدیداروں کیلئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان آئندہ دو ہفتوں کے دوران وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلی حکام سے بریفنگ لیں گے،جس میں بین الصوبائی معاملات کے علاوہ پاکستان میں کھیلوں کے معاملات کے حوالے سے خصوصی سیشن ہوگا،جس میں وزارت کے حکام وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں کھیلوں کے معاملات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلیف کھیلوں کی فیڈریشنز اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعد ممکنہ طور پر م پاکستان سپورٹس بورڈ، کھیلوں کی مختلیف فیڈریشنز اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حوالے سے اہم فیصلے لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی ایک ٹیم کے ایک اہم رکن کے مطابق ممکنہ طور پر وریر اعظم پاکستان عمران خان وزارت کھیل ،ثقافت ، سیاحت اور تاریخ کی علیہدہ وزارت بنانے کا فیصلہ بھی لے سکتے ہیں زرائع کے مطابق عمران خان اس ضمن چاہیں گے کہ جہاں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لئے بہترین پروفیشل ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کیا جائے ۔وہیں کھیلوں کی مختلیف فیڈریشنز میں سالہا سال سے بیٹھے اور اور کچھ نہ کرنے والے لوگوں کی جگہ اہل لوگوں کو آگے لاکر کھیلوں کے شعبہ میں چھائے ہوئے سکوت کو توڑا جائے،اور تباہ حال ملکی سپورٹس کو واپس 70،60کی دہائی کی طرح فلرش کیا جس سکے ذرائع کے مطابق عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اس شعبہ میں پروفیشل لوگوں کو آگے لانے کے علاوہ اس شعبہ میں ری سٹرکچرنگ کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی طرح کھیلوں اورثقافت کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہت بنا یاجائے اور ٹورزم کو فروغ دے کر ملک میں ٹورزم انڈسٹری کو مظبوط کیا جائے۔تاکہ پاکستان اس انڈسٹری سے فارن ایکچینج کما سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خیال میں وزارت بین الصوبائی رابطہ ایک سیاسی وزارت ہے جسکا کھیلوں ثقافت اور سیاحت سے کوئی لینا دینا نہیں بنتا،یا تو اس کو علہدہ سے وزارت ہونا چاہئیے یا پھر اسے وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کیا جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ خود وزیر اعظم وزارت کے حکام سے بریفنگ کے بعد لیں گے۔ادھر وزارت کے حکام نے بریفنگ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔تاکہ وزیر اعظم کو وزارت کے دیگر معاملات کی طرح ملک میں کھیل۔ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔

تعارف: newseditor