قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹرز فٹنس کیمپ میں شرکت کے لیےکل ایبٹ آباد پہنچیں گے ، 26 کرکٹرز آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ کے فٹنس کیمپ میں شریک ہوں گے۔قومی کرکٹرز طویل آرام کے بعد ایک طویل کرکٹ سیزن کے منتظر ہیںجس کا آغاز ایشیا کپ سے ہوگاجو 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز ایبٹ آباد سے ہو رہا ہے جہاں کرکٹرز 28 سے 30 اگست تک آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے۔

قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ کل ایبٹ آباد میں لگے گا

کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان ،صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین ، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں ۔فٹنس کیمپ مکمل ہو جانے کے بعد قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 3 سے 10 ستمبر تک لاہور میں لگایا جائے گا۔

تعارف: newseditor