انڈر19ایشیا کپ،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئےپاکستان ٹیم کا اعلان اگلے پانچ دن میں ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا اعلان31اگست تک متوقع ہے۔ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر میں بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم میں روحیل نذیر سمیت چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ انڈر 19 ٹیم میں 11 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور میں انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی ٹیم کے ناموں پر غور کیا۔ اس ٹیم میں بعض نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا۔

تعارف: newseditor