ایشین گیمز،پاکستان نے تیسرا تمغہ جیت لیا

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے تیسرا میڈل حاصل کرلیا۔ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 80.75 میٹر تھرو لگاکر انجام دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6 کوششیں کی جن میں 73.52، 76.73، 72.20، 80.75، 77.56 اور 72.20 میٹر کی تھرو پھینکیں۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تمام کانسی کے تمغے ہیں۔کیٹیگری میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے طلائی جبکہ چین کے کزہن لیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ان کے کوچ کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔اس سے قبل کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس حمید اللہ نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔کراٹے کے علاوہ پاکستان کو مینز کبڈی میں کانسی کا تمغہ ملا ہے۔

تعارف: newseditor