پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی نےپاکستان کی پہلی مدرسہ لیگ کرکٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ28 سے 31 اگست تک پشاور میں منعقد ہوگی ۔ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا اور مدرسے کے طلبا کے ساتھ کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ لیگ کا پہلا میچ الحق اسمیشرز اور المصادق فائٹرز کے درمیان ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 28 اگست کو کھیلا جائیگا ۔ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل 31 اگست کو ہوں گے ۔ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں بارہ ٹیمیں شریک ہوں گی ۔