پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواجنیدخان نے انسانیت کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے کہ سب کوحیران کردیا کیونکہ انہوںنے دل کے عارضہ میں مبتلا غریب ٹینس کوچ رومان کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرکے انکے کامیاب آپریشن کرانے میں کلیدی رول اداکیاہے جس پر نہ صرف خودٹینس کوچ رومان اور انکے خاندان بلکہ کھیلوں سے وابستہ تمام آفراداور کھلاڑیوں نے اس اقدام کو سراتے ہوئے جنیدخان کیلئے بہت دعائیں دے رہے ہیں۔دل کا آپریشن کرانے والے ٹینس کوچ رومان خان جب اتوار کے روز قیوم سٹیڈیم میں آئے تو انہوں نے انکشاف کیاکہ جب انہیں سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے دل کی تکلیف محسوس ہوئی تو دوستوں نے علاج کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں پرانہیں یہ خبر ایک بم کی سی لگی کہ فوری طور پر آپ کا آپریشن لازمی ہے جس پر تین لاکھ سے زائد اخراجات آئینگے،تواس وقت میرے آنکھوں میں آنسوئوں آگئے اورسوچا کہ اس تنخواہ میں تو میرے گھرکے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں توآپریشن کیلئے اتنی رقم کہاں سے لائوںگا،میرے ذہن میں جنیدخان آگیااور فوراًانکے آفس میں چلاگیا اور انہیں ڈاکٹرکے تمام نسخے دکھائے تو انہوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہاکہ کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں ہوں نا،آپریشن لازمی کرنا جتنا خرچہ آتا ہے میں دوںگااورا س طرح اللہ کے فضل سے میرے دل کا کامیاب آپریشن ہوگیااور اب اس پوزیشن میں ہوںکہ بستر سے اٹھ کرٹینس کورٹ میں کھلاڑیوں اور دوستوں میں ملنے آیا۔واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل جنیدخان جو نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ اس شعبے سے وابستہ دیگر آفراد کیلئے ایک مسیحاسے کم نہیں ہے ، انہوں نے نہ صرف صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ دیا بلکہ سخت وقت میں کھلاڑیوں کے کام آئے