انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا


ساؤتھمپٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔۔بھارتی ٹیم نے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دیکر سیریز جاندار کم بیک کیا ہے۔پیر کو اس ضمن میں بھارتی کپتان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پرعزم ہے کہ انگلینڈ کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

تعارف: newseditor