ایبٹ آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا جو 31 اگست تک جاری رہے گا۔ابتدائی روز فوجی انسٹرکٹر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ کی۔ دوسرے مرحلے میں ٹریننگ کیمپ ستمبر کے پہلے ہفتے لاہور میں لگایا جائے گا جس میں پلیئرز کی بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔