ایشین گیمز،7ویں پوزیشن کے والی بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز2018مینز والی بال کے راونڈ آف 12کے بارہویں سے ساتویں پوزیشن کے لئے ہونے والے اہم میچ میں پاکستان والی بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کی ٹیم کو ایک زبردست مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی، میچ کے پہلے سیٹ میں بھارت نے پاکستان کو 25-21کے سکور سے شکست دی۔ جبکہ دوسرا سیٹ25-21کے سکور سے پاکستان نے اپنے نام کیا ۔جس کے بعد ٹیم پاکستان نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا اور تیسرے میچ میں ایکبار پھر ہندستان کی ٹیم کو25-21سے ہر دیا۔ میچ کے فیصلہ کن سیٹ ایکبار پھر زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا جب دونوں ٹیموں کے پوائینٹس اوپر نیچے ہوتے رہے تاہم بلاآخر ٹیم پاکستان نے بھارت کو25-23سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔ پاک بھارت میچ کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ جنرل(ر) عارف حسن ،سیکر ٹری پی او اے خالد محموداور ڈی دی جی پی ایس بی منصور احمد خان بھی دیکھنے کے لئے آئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تعارف: newseditor