چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتخاب،شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر نے چیئرمین پی سی بی کےلیے الیکشن کا شیڈول جاری کر تے ہوئے خصوصی اجلاس 4 ستمبر کو بلالیا ہے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب بھی اسی دن کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں طلب کیے گئے اجلاس میں پی سی بی کا گورننگ بورڈ نئے چیئرمین کا انتخاب کرے گا، عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی صبح گیارہ بجے جمع کروائے جائیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی کے بعد پیپرز کی اسکروٹنی اسی وقت کی جائے گی جس کے بعد چیئرمین کا انتخاب ڈیڑھ بجے دوپہرکے وقت کیا جائےگا ۔دوسری جانب گورننگ بورڈ اجلاس میں جاوید ضیا ءسوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق آئی سی سی چیئرمین احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے کےلیے نامزد کیا ہے۔

تعارف: newseditor