ساف کپ فٹبال،قومی ٹیم کی تیاریاں جاری


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ساف کپ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، برازیلی کوچ جوز انتونیو نوگیرا اور ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا، پی ایف ایف کے معاون کوچنگ سٹاف کے ہمراہ کھلاڑیوں کی تکنیک اور فٹنس کا معیار بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، کیمپ کے شیڈول میں باقاعدگی سے ٹریننگ سیشنز کے ساتھ میچ پریکٹس کی جا رہی ہے، نوجوان کوچز اور اسسٹنٹ سٹاف کے ہمراہ جوز انتونیو ناگورا اور جوز رابرٹو پورٹیلا کھلاڑیوںکا ڈیٹا بھی تیار کر رہے ہیں جس کی مدد سے انٹرنیشنل ایونٹ سے قبل ان کی خامیاں دور کرنے کیلئے کام کیا جائے گا، یاد رہے کہ ساف کپ 4سے 15 ستمبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گاجبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور 8 ستمبر کو شیڈولڈ ہیں، تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمدعثمان محکم، نوید احمد، فیصل اقبال، شہباز یونس، مہدی حسن، محسن علی، بلاول الرحمٰن، محمد احمد، عدیل علی، محمد ریاض،، یوسف احمد، احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، زین العابدین، صدام حسین، محمد عادل، سہیل خان، منصور، ارسلان علی، عمیر علی، مرتضیٰ حسین، محمد بلال اور گول کیپرز ثاقب حنیف، احسان اللہ، عبدل باسط شامل ہیں، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، طویل عرصہ تعطل کے باوجود پہلی انٹرنیشنل آزمائش کے دوران کھیل میں بہتری کے آثار نمایاں نظر آئے ہیں، آگے چل کر کھلاڑیوں کو مزید مواقع ملتے رہیں گے اور ان کی کارکردگی میں نکھار آتا جائے گا۔

تعارف: newseditor